عمران خان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں ، وہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں: خورشید شاہ

 
0
336

‏ اسلام آباد، اگست  10 (ٹی این ایس): رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ‏ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں عمران خان حکومت بنائیں اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ‏انتخابات کے بعد بلاول نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی بلاول بھٹوزرداری  کا موقف ان کی سیاسی بالغ نظری کا ثبوت ہے‏پارلیمنٹ کے فورم سے ملک و قوم کی ترقی کے اقدامات کیے جاتے ہیں جمہوریت کےذریعے عوامی رائے کا اظہار ہوتا ہے‏ہم نےگزشتہ دور میں  جمہوریت کو سپورٹ کیا ،ن لیگ نے  اپنی مدت پوری کی ‏ہم آیندہ بھی مثبت جمہوری سوچ کےساتھ پارلیمانی سیاست کریں گے‏ہم جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دیں گےہم چاہتےہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کو عزت دی جائےگورنر ہاؤسز ، پی ایم ہاؤس کو استعمال کرنے یا نہ کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑےگا‏اصل کام عوام کی خدمت اور وعدوں کی تکمیل ہے‏ماضی میں بھی ہم ایسےکاسمیٹک اعلانات سنتے رہے۔