حج فلائٹ آپریشن؛ گذشتہ 5 روز میں کتنے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے؟

 
0
112

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): حج فلائٹ آپریشن ؛ گذشتہ 5 روز میں ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج ہفتہ کے روز 5 حج پروازوں سے 15 سو سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے،

عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا،حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا،106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا،

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مذہبی امور کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہا ہے ،روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت عازمین حج کی سعودی ایئرپورٹ پر بغیر پریشانی تیز ترین کلیئرنس جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16جون کو اترے گی ،

پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت سعودی ایرپورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں،پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں ،شعبہ گمشدگی ، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ ،مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے۔