حکومتی دعوؤں کے برعکس کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جار ہی ہے؟اہم خبر

 
0
91

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک میں توانائی کا بحران برقرار۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال آج 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے ،

ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9میگاواٹ ہے ،

اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری ایندھن 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔