اسلام آباد:  تھانہ سبز منڈی کے علاقہ میں جواں سال لڑکی  کو زہر دے کر قتل کیا  گیا

 
0
1129

اسلام آباد، اگست 12 (ٹی این ایس):  تھانہ سبز منڈی کے علاقہ میں جواں سال لڑکی  کو زہر دے کر قتل کیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انیلہ یاسمین ملتان کی رہنے والی تھی اورپڑھائی کے سلسلے میں اسلام آباد سبز منڈی کے علاقہ میں رہائش پذیر تھیگذشتہ روز وہ رہائش کے قریبی پارک میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہسپتال منتقل کرنےکے بعد انیلا جانبر ناہوسکی لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کے ان کی بیٹی کو امجد نامی شخص نے زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس کا کہنا ہے کے لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملات کا پتہ چلے گا کے لڑکی نے خودکشی کی ہے یا قتل کیا گیا ہے۔