آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں پھنس گئے

 
0
330

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی ٗبارہ افراد سوار ہوئے ٗ دس منٹ تک پھنسے رہے 
اسلام آباد اگست13(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں پھنس گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد واپسی پر پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پھنس گئے، وہ 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 12 افراد سوار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ شعبے کے افراد پہنچ گئے اور انہوں نے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکال لیا۔