ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی سابقہ ایس ایس پی راؤ انوار کے نقش قدم پر چل پڑے

 
0
340

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 30  لاکھ روپے رشوت کے عوض تھانہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود  اسکیم 33 سیکٹر 51  اے میں  زین آباد کو اپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ کی  اجازت دیدی 

کراچی، اگست  15( ٹی این ایس): ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی سابقہ ایس ایس پی راؤ انوار کے نقش قدم پر چل پڑے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 30  لاکھ روپے رشوت کے عوض تھانہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود  اسکیم 33 سیکٹر 51  اے میں  زین آباد کو اپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ کی  اجازت دیدی  مزکورہ زمین پر سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ 2004 /555 زیر سماعت ہے اور ہائی کورٹ کے ناظر کی جانب سے بورڈ بھی اویزاں ہے جس پر ہر قسم کی تعمیرات کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ہے بدنام زمانہ لینڈ گریبر وڈیرہ  دھنی بخش اپنے نام سے منسوب   گوٹھ دھنی بخش.کی آڑ میں لینڈ مافیا راجہ عرفان .اور عثمان بگٹی.کے ساتھ ملکر زین آباد کواپریٹیوہاؤسنگ  سوسائٹی کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرکے پلاٹوں پرتعمیرات کررہے ہیں جبکہ گوٹھ آباد اسکیم اور کچی آبادی کی جعلی فائلوں پر 120 گز کا پلاٹ دس سے بارہ  لاکھ روپے میں فروخت کر کے غریب عوام کو لان کی زندگی بھر جمع پونجی سے محروم کیا جا رہا ہے.

اہل علاقہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ.چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ.ڈی جی رینجر .چیرمین نیب .ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے لینڈ گریبر راجہ عرفان .دھنی بخش بروہی.اور عثمان بگٹی کے خلاف فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہےلینڈ گریبر راجہ عرفان کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کو ایڈ وانس کی مد میں دیئے  ہیں ہمیں ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ہم نے پیسہ بھرا ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا. لینڈ گریبر راجہ عرفان کی علاقہ پولیس آحسن آباد چوکی کے عملے کو بھی آنکھیں بند رکھنے کی دھمکیاں واضع رہے کہ مزکورہ زمین پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے وقت بھی دو دفعہ سندھ کی آعلی شخصیت کے کارندوں نے قبضے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔