پاکستان تاریخ کا دھارا موڑنے والے امکانات کے دہانے پر کھڑا ہے، صدر مملکت ممنون حسین

 
0
492

کراچی دسمبر 10(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کا دھارا موڑنے والے امکانات کے دہانے پر کھڑا ہے،نوجوان ان امکانات کو حقیقت میں بدل کر تاریخی کردار ادا کریں دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔ طبی ماہرین کم خرچ علاج کی سہولت عام کرنے کے لیے تحقیق پر توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں ایک ہی طرح کے امراض کا بار بار پھیلنا قابل تشویش ہے ، پسماندہ علاقوں میں حفظان صحت، معمولی امراض کے علاج اور زچہ و بچہ کے مسائل سے نمٹنے کے طریقے فروغ دے کر امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ صدرمملکت نے کہا کہ ڈاکٹر ہڑتال کے کلچر سے گریز کریں، آپکو انسانیت کی خدمت کیلیے تعلیم دی گئی ہے ۔طبی ماہرین اپنے ماحول کے پیش نظر طبی تحقیق کو فروغ دیں اور کم خرچ علاج کی سہولت عام کرنے کے لیے تحقیق پر توجہ دیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاریخ کا دھارا موڑنے والے امکانات کے دہانے پر کھڑا ہے ، نوجوان ان امکانات کو حقیقت میں بدل کر تاریخی کردار ادا کریں ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی ۔کانوکیشن میں صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور اعزازت بھی تقسیم کیے۔