احتساب عدالت ٗ نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروز ر میں پیش کیا گیا 

 
0
512

گزشتہ سماعت پر نوازشریف کو بکتر بند میں عدالت منتقل کرنے پر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا تھا 
راولپنڈی گست15 (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت میں بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروز رمیں پیش کیا گیا ۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد نے ملک کیس نے سماعت کی ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اس بار بکتر بند کے بجائے لینڈ کروزر میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت منتقل کیا گیا،

اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ٗ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر شہبازشریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت میں پہنچے۔گزشتہ سماعت پر نوازشریف کو بکتر بند میں عدالت منتقل کرنے پر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نواشریف کے ساتھ توہین آمیز رویہ فوری رکوایا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو10 سال قید بامشقت اور80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔