نیب کا پی آئی اے کیخلاف ’’کی کی ویڈیو‘‘ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

 
0
351

اسلام آباد اگست16(ٹی این ایس )میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد نیب نے پولش خاتون ایوا بیانکا زیوبیک کی وائرل ہونے والی کی کی چیلنج کی ویڈیو پر پی آئی اے خلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، نیب نے ایوا بیانکا کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد اس کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پی آئی اے کے طیارے پر پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کی کی چیلنج کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیا تھا اور عندیہ دیا تھا کہ پی آئی اے کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کے سی ای او ڈاکٹر مشرف رسول سیاں نیب ٹیم کے سامنے بیورو آفس راولپنڈی میں پیش ہوئے ، تاہم یہ پیشی ان کی تقرری کے حوالے سے تھی اور تحقیقاتی ٹیم نے ان کے سامنے کی کی چیلنج کا معاملہ نہیں اٹھایا۔