عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے وزیراعظم منتخب

 
0
474

اسلام آباد اگست 17(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے،عمران خان ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت جاری ہے جس میں سب سے پہلے انہوں نے انتخابی عمل کا طریقہ کار پڑھ کر سنایا جس کے بعد انہوں نے دونوں لابیز خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے انتخابی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔سپیکر کا کہناتھا کہ جو اراکین اسمبلی عمران خان نیازی کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ میری دائیں جانب واقع لابی میں تشریف لے جائیں اور شبہازشریف کو ووٹ دینے والے تمام افراد بائیں جانب کی لابی میں تشریف لے جائیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں آئے اور کہا جارہاہے کہ وہ آج اپنی نجی مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے ہیں تاہم جب بلاول کے سے ان کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔