کراچی ،بچے پولیس موبائل ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے پہنچ گئے

 
0
485

کراچی اگست 19(ٹی این ایس)کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود بچے بہادرآباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو خود ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے پہنچ گئے۔کراچی پولیس غفلت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے،چھوٹے بچوں کو ناشتے کے لیے پولیس موبائل فراہم کر دی، بچوں کو پولیس کی وین پر اہلکاروں کی طرح سوار ہو کر بہادرآباد ناشتے کے لئے پہنچنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے ساتھ کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر تک موجود نہ تھا اور بچے خود پولیس موبائل چلا کر ہوٹل پر ناشتہ کرنے پہنچے۔کم عمر لڑکے ایس پی ایم 831 نمبر کی پولیس موبائل چلا رہے تھے۔