کراچی اگست 26(ٹی این ایس):پاکستا ن تحریک انصاف میں خرم شیرزمان کوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنامزدکرنے پراتفاق ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی سے اپوزیشن لیڈرکے معاملہ پررائے مانگی تھی اور 27ارکان سندھ اسمبلی نے خرم شیرزمان کے اپوزیشن لیڈرکے نام پراعتماد کا اظہار کیا ہے اس طرح پاکستا ن تحریک انصاف میں خرم شیرزمان کوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنامزدکرنے پراتفاق ہو گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 30ارکان اسمبلی میں سے صرف2ارکان سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں ،جن میں خرم شیرزمان اورڈاکٹرسیما ضیاءشامل ہیں یہ دونوں ارکان 2013 میں بھی سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔