برطانوی وزیراعظم کا ترک صدرکو فون ، شام کے بحران اور ترکی کی معیشت پر بات چیت

 
0
338

گفتگومیں شام میں پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا،برطانوی وزیراعظم
لندن اگست 28 (ٹی این ایس)، ٹریزا مے کے دفترنے بتایاہے کہ برطانیہ تْرکی کی معیشت کو ترقّی پاتا دیکھنا چاہتا ہے اور وہ ترکی کے وزیر مالیات کا خیرمقدم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ٹریزا مے کی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد جاری بیان میں بتائی گئی۔بیان کے مطابق دونوں سربراہان نے شام کے شمال مغرب میں بشار حکومت کی جانب سے عسکری کارروائی میں اضافے اور ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا۔اس وقت تمام تر نظریں شام کے شمال مغرب میں ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے اِدلب پر مرکوز ہیں جہاں شامی حکومت کی فوج مسلح گروپوں اور ہ?ء? تحر?ر الشام (سابقہ النصرہ محاذ) کے آخری گڑھ پر بڑے حملے کے لیے عسکری تیاریاں کر رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ صوبہ شام میں اْن “سیف زونز” کا بھی حصّہ ہے جن کا قیام آستانہ میں روس، ترکی اور ایران کے زیر سرپرستی مذاکرات کے اختتام پر عمل میں لایا گیا تھا۔