کراچی نے عامر لیاقت کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید

 
0
494

کراچی اگست 29(ٹی این ایس)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے عامر لیاقت کے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں بلکہ پروگریسو بلاک ہے، کراچی نے عامر لیاقت کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ہائپ پیدا کرلیتے ہیں ہم ان کو منالیں گے،انہوں نے کراچی کے جلسے میں بھی کہا کہ وہ تقریر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ سب وزارت کے لیے کررہے ہیں تو بہت غلط ہے، 22 سال سے عمران خان کے ساتھ ہوں کبھی ان سے وزارت نہیں مانگی۔فیصل جاوید نے کہا کہ کراچی نے 2013 اور 2018 میں ووٹ عمران خان کودیا، کراچی نے عامر لیاقت کو ووٹ نہیں دیا، عمران خان عامر لیاقت کی جگہ کھمبا بھی کھڑا کر دیتے تو وہ بھی جیت جاتا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کےممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کو نہیں بلکہ انہیں ووٹ دیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو اور پروٹوکول وغیرہ کی شدید مخالف رہی ہے، ڈچ وزیر اعظم کے سائیکل پر سفر کی مثالیں بھی عمران خان صاحب کی جانب سے متعدد بار دی گئی ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ کفایت شعاری کے اعلانات کے باوجود حکومت پرٹوکول کلچر کیوں ختم نہیں کر پا رہی؟