ٹرمپ کی گوگل پر کڑی تنقید، دھاندلی کا الزام بھی عائد کردیا

 
0
707

ٹرمپ نیوز پر گوگل سرچ کے نتیجے میں جھوٹا سی این این نمایاں ہوجاتاہے،امریکی صدرکاٹوئیٹ 
واشنگٹن اگست 29(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل پرکڑی تنقید کی اور اس پر دھاندلی کا الزام لگادیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب بھی ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرتے ہیں تو گوگل ساری بری خبریں سامنے لے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوگل ہمارے ساتھ دھاندلی کررہا ہے میں بہت جلد اس پر بات کروں گا ۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نیوز پر گوگل سرچ کے نتیجے میں جھوٹا سی این این نمایاں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل پر ریپبلکن، کنزرویٹو اور فیئر میڈیا کو باہر رکھا جاتا ہے، سرچ میں چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو میڈیا کے ہوتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ کنزرویٹوز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اچھی خبروں اور معلومات کو چھپایا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ہم کیا دیکھیں کیانہیں گوگل اور دوسرے کنٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت سنگین صورتحال ہے جلد اس معاملے کو دیکھوں گا۔