ریلوے کی زمین کسی کی باپ کی جاگیر نہیں:شیخ رشید،لال حویلی بھی کسی باپ کی جاگیر نہیں،چوہدری تنویر

 
0
971

ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا نے اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے،اراضی کو ان سے واگزار کروا کر دم لوں گا،وفاقی وزیر ریلوے 
لال حویلی بھی سرکاری زمین پر تعمیر ہوئی ہے،یہ بھی سرکاری اثاثہ ہے،رہنما مسلم لیگ ن کا سینیٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد اگست 29(ٹی این ایس) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمین کسی کی باپ کی جاگیر نہیں،ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا نے اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے،اراضی کو ان سے واگزار کروا کر دم لوں گا۔

بدھ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمین کو واپس لیں گے،خسارہ2013 ء میں30 ارب روپے تھاجبکہ2018 میں 41 ارب تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے جامع پلان تیار کرلیے ہیں،کابینہ کے ا گلے اجلاس میں پیش کی جائیں گی،کابینہ کی منظوری سے پلان پر عمل شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے،غیر ضروری زمین لیز پر دیں گے، پلازے تعمیر کر کے دیں گے تاکہ ریلوے کی ریونیو میں اضافہ ہو۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ شیخ رشید غیر پارلیمانی زمین استعمال کررہے ہیں،ریلوے کی زمین کسی کی باپ کی جاگیر نہیں تو لال حویلی بھی کسی کی باپ کی جاگیر نہیں، لال حویلی بھی سرکاری زمین پر تعمیر ہوئی ہے،یہ بھی سرکاری اثاثہ ہے۔