این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شیخ راشد شفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

 
0
1796

ن لیگ کے متوقع امیدوار سجاد خان اپنے کاغذات نامزدگی آج (جمعرات کو) جمع کرائیں گے

راولپنڈی، اگست 30 (ٹی این ایس):این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شیخ راشد شفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

شیخ راشد شفیق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے ہیں، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما مصدق گھمن بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کے این اے ساٹھ سے متوقع امیدوار سجاد خان اپنے کاغذات نامزدگی آج (جمعرات کو) جمع کرائیں گے۔این اے 60 راولپنڈی کیلئے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائےجاسکیں گے۔31 اگست کو کاعذات نامزدگی جمع والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گئی۔کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی 4 ستمبر کو کی جائے گی،8 ستمبر کو رینٹرنگ آفسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔ 13 ستمبر کو این اے 60 میں دائر اپیلون پر فیصلہ کیا جائے گا۔15 ستمبر کو کاعذات نامزدگی واپس کا دن مقررہے اور اسی روز  انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گئی۔ انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے ۔حلقہ میں 14 اکتوبر کو پولنگ کروائی جائے گئی۔محمد سیلم اختر خان این اے 60 کے ریٹرننگ افسر مقرر ہیں۔