اڈیالہ جیل میں شریف خاندان سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

 
0
563

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونےوالی ان ملاقاتوں کو نواز شریف کی نیب پیشی سے واپسی پرمشروط کردیا گیا۔نواز، مریم اور کیپٹن صفدر سے آج اڈیالہ میں ملاقات کا دن مقرر ہوتاہے۔ جیل ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ ملاقات کا شیڈول آج کے لیے تبدیل کیاگیاہے۔ اس دوران نوازشریف کی واپسی تک صرف قریبی رشتہ دارمریم نواز سے مل سکیں گے۔ جیل ذرائع نے مزید واضح کیاہےکہ نوازشریف کی واپسی میں تاخیرکی صورت پرملاقاتیں منسوخ ہونگی۔