کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونا سوالیہ نشان ہے‘ ملیحہ لودھی

 
0
671

نیویارک اگست 30(ٹی این ایس): اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سے ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرکئی دہائیوں سے عملدرآمد نہیں ہوا۔
پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد میں ناکام نہیں ہونا چاہیئے۔
یاد رہے کہ 10 جولائی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔