ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

 
0
894

جواد ظریف پاکستانی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے، سفارتی ذرائع
اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس): ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر مملکت خارجہ امور بھی 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، جاپانی وزیر مملکت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔