سپریم کورٹ کا پنجاب پروونشل کوآپرٹیوبینک کا 10 سالہ آڈٹ کرانے کاحکم

 
0
333

اسلام آباداگست 30 (ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے پنجاب پروونشل کوآپرٹیوبینک کا 10 سالہ آڈٹ کرانے کاحکم دے دیا،عدالت نے رجسٹرار پنجاب پروونشل کوآپریٹوبینک کونیادفتردینے کی ہدایت کردی اورکرن خورشید کے تبادلے سے بھی روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ہاؤسنگ سوسائٹیزفرانزک آڈٹ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے پنجاب پروونشل کوآپرٹیوبینک کا 10 سالہ آڈٹ کرانے کاحکم دے دیا،عدالت نے رجسٹرار پنجاب پروونشل کوآپریٹوبینک کونیادفتردینے کی ہدایت کردی اورکرن خورشید کے تبادلے سے بھی روک دیا،رجسٹرارپنجاب پرونشل کوآپریٹوبینک آڈٹ جاری رکھیں۔
سیکرٹری ہاﺅسنگ خالدرامے نے بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی بدعنوان افسروں کے تبادلے کردیئے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آڈٹ کا آغازکیا،خالد رامے کہا کہ 17 اگست کورجسٹرار آفس میں آگ لگا کرتمام ریکارڈجلادیاگیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بادی النظرمیں بدعنوان عناصر نے ریکارڈ کوآگ لگوائی،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا آشیانہ اورپیراگون سوسائٹی کاریکارڈبھی جل گیا ؟۔
خالد رامے نے کہا کہ آشیانہ اورپیراگون نجی سوسائٹیاں ہیں،یہ ہمارے اختیارمیں نہیں،پنجاب کی 164 کوآپریٹوسوسائٹیزمیں سے 43 کا آڈٹ مکمل ہوچکا،آگ لگنے سے ریکارڈجل گیا،دوبارہ اکٹھاکرنے کیلئے وقت دیاجائے۔سپریم کورٹ نے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔