وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے

 
0
548

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے متعدد افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر محمد جلال سکندر سلطان سیکرٹری سٹیٹ فارنٹیئر ریجن کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 22 کے افسر عرفان علی سیکرٹری نجکاری ڈویژن کا تبادلہ بطور سیکرٹری پاور ڈویژن میں کر دیا گیا ہے جبکہ موجودہ سیکرٹری پاور ڈویژن رضوان میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب گریڈ 21 کے افسر حسن ناصر جامی کا تبادلہ بطور اسپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن میں کر دیا گیا ہے،گریڈ 21 کے افسر محمد اسلم کا تبادلہ ایڈیشنل سیکرٹری سٹیٹ فارنٹیئر ریجن میں کر دیا گیا ہے ۔