صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے: عارف علوی

 
0
361

لاہور اگست 31(ٹی این ایس):صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت کو اصل دہشت گرد گرفتار کرنے کی فرصت نہ تھی۔ حکومت نے اسد عمر اور مجھ سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنائے۔انہوں نے کہا کہ پانی سمیت دیگر مسائل صرف ایک شہر کے نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کے خاتمے کے لیے ہمیں بہت کوششیں کرنا ہوں گی، 100 دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے راستے کا تعین ہو سکتا ہے۔ 100 دن میں عوام کو بھی یقین ہوجائے گا درست سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ملک میں یکجہتی پیدا کرتا ہے، پارٹی میں چھوٹےچھوٹے مسائل ہوتے ہیں جو ختم بھی ہوتے ہیں۔ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی بات ہونی چاہیئے۔تحریک انصاف رہنما نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل حل کرنا ہوں گے، مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے بات ہونی چاہیئے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔