چیف جسٹس نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کوفوری طلب کر لیا،پیش نہ ہوئے تو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا

 
0
285

لاہور ،جنوری 20(ٹی این ایس):غیر معیاری تعلیم دینے والے کالجز کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت،چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غیر معیاری تعلیم دینے والےکالجز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں تمام لائ کالجز کے وائس چانسلر پیش ہوئے۔چیف جسٹس اآف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری ثاقب نثار نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی اختیار کرتے ہوئےان کے وکیل کو فوری طلب کر لیا۔

اور کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل تھی اور اب وہ باہر جا رہے ہیں۔بظاہر تو وہ بلکل ٹھیک نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو بلایا تھا لیکن سننے میں آ رہا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری طور پر طلب کر لیا اور کہا کہ اگر وکیل پیش نہ ہوئے تو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔