راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹی فکیشن جاری

 
0
520

کراچی ،جنوری 20(ٹی این ایس):راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ نوٹی فکیشن میں راؤ انوار کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راؤ انوار کی جگہ عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ملیر کا چارج اب ایس ایس پی عدیل چانڈیو سنبھالیں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ مبینہ پولیس مقابلے میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انکوائری کمیٹی اس مبینہ جعلی ان کاؤنٹر سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔