کراچی ، مئی 08(ٹی این ایس):چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اسکول ٹیچر کی برطرفی کے معاملے پر سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت میں منتقل کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں اسکول ٹیچر مٹھل کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ فضل اللہ پیچوہو نے تین بار ملازمت سے برطرف کیا ۔انہوں نے مجھ سے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی اور رقم نہ دینے پر نوکری سے برطرف کردیا ۔سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا لیکن وہ کسی بھی فورم پر پیش نہیں ہوئے ۔چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت منتقل کردی