سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا

 
0
297

کراچی، مئی 08(ٹی این ایس):سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے سے روک دیا تھا ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف کے ایم سی کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔کے ایم سی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک بلدیاتی اداروں کی بجلی منقطع کر رہی ہے۔کے ایم سی کے ادارے حکومت کا حصہ ہ ہیں بجلی منقطع کرنا غیر قانونی عمل ہے۔بجلی منقطع کرنے سے کے ایم سی اداروں کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔کے الیکٹرک کو کے ایم سی اداروں کی بجلی منقطع کرنے سے روکا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے سے روک دیا تھا