آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے ٗ عمران خان

 
0
386

کراچی دسمبر 14(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کو کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی سندھ میں تبدیلی کا پیش خیمہ اور مرکز ہے، تحریک انصاف سندھ میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جبکہ سندھ اور کراچی میں عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کے منصوبے ناکام بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے، ہم سیاسی اور حکومتی آلائشوں سے سندھ کو پاک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی دیں گے۔