شہباز شریف کا عبد الستار ایدھی کو ان کے یوم وفات پر خراج وعقیدت

 
0
504

کیا زبرست شخصیت تھے   جو ہمیں سکھا گئے کہ  لوگوں کی تمام امتیازات سے بالاتر ہوکر خدمت کیسے کرنی ہے: ٹوئٹ

لاہور، جولائی 08 (ٹی این ایس):   پاکستان مسلم لیگ ن  کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے   انسانیت کے عظیم خدمت گار عبد الستار ایدھی کو ان کے دوسرے یوم وفات انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا ہے کہ  ایدھی کیا زبرست شخصیت تھے   جو ہمیں سکھا گئے کہ  لوگوں کی تمام امتیازات سے بالاتر ہوکر خدمت کیسے کرنی ہے۔

شہباز شریف نے عبد الستار ایدھی کے درجات کی بلندی کی  دعا کی۔