شہباز شریف کا برہان وانی کو ان کے دوسرے یومِ شہادت پر زبردست خراج عقیدت

 
0
319

 برہان کے لہو سے کشمیری نوجوانوں کے اندر بھارتی جبرو استبداد کے خلاف مزاحمت کا جوش و جذبہ جن نئی بلندیوں کو پہنچا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت اب شکست نہیں دے سکتی: ٹوئیٹ

لاہور، جولائی 08 (ٹی این ایس):   پاکستان مسلم لیگ ن  کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے  مقبوضہ کشمیر کے جواں سال شہید کمانڈر برہان وانی کے دوسرے یومِ شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش  کرتے ہوئے  کہاہے کہ برہان  کی عظیم شہادت سے   فروزاں ہوئی آزادی کی مشعل نے پوری کشمیری نسل کو  فکرو مزاحمت کی روشنی بخشی ہے۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شہباز شریف نے برہان کو زبردست الفاظ کیساتھ یاد کرتے ہوئے کہا کہ  وہ کشمیر کے نوجوانوں کا  نمائندہ ہے اور  اسکے لہو سے کشمیری نوجوانوں کے اندر بھارتی جبرو استبداد کے خلاف مزاحمت کا جوش و جذبہ جن نئی بلندیوں کو پہنچا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت اب شکست نہیں دے سکتی۔

شہباز شریف نے  برہان کی جنت نشینی کی بھی دعا کی۔