کسی بھی سرکاری ادارے میں سیاسی میٹنگ ،پوسٹر ،بینر یا پینافلیکس لگانے اور کسی بھی قسم کی وال چاکنگ کی اجازت نہیں ہو گی: اانتخابی امیدواروں کو انتباہ
کراچی، جولائی 08 (ٹی این ایس): ضابطہ اخلاق برائے الیکشن 2018 کی آگاہی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی قرةالعین میمن کی زیر صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام MNA اور MPA امیدواروں کو مدعو کیا گیا ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایسٹ / DRO ڈسٹرکٹ کورنگی عبدللہ چنہ ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز کلہوڑو ، SSP کورنگی ساجد عامر سدوزئ ، SSP ملیر ، SP لانڈھی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ROs صاحبان نے شرکت کی ۔
میٹنگ کی شروعات تلاوت قران پاک سے کی گئ ۔تلاوت کے بعد ڈپٹی کمشنر کورنگی نے امیدوارں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے آج کی اس،میٹنگ کا مقصد ضابطہ اخلاق کی آگاہی اور آپ لوگوں سے تعارف ہے تا کہ آگے ایک دوسرے سے رابطہ رکھا جا سکے اور ضلع کورنگی میں صاف و شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے انھوں نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بتایا کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں سیاسی میٹنگ ،پوسٹر ،بینر یا پینافلیکس لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔آج کی اس میٹنگ میں تما پارٹیز کے سربراہان اور امیدواروں کو آگاہ کرتی ہوں کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں کسی بھی قسم کی وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورذی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائ کی جائے گی ۔
DRO ڈسٹرکٹ کورنگی عبدللہ چنہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز کلہوڑو نے کہا کے ضابطہ اخلاق میں پوسٹر ،بینر ،اور پینافلیکس کے سائز کے حوالے سے مکمل بریفنگ مو جود ہے اس سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کاروئ عمل میں لائ جائے گی ۔پرویز کلہوڑو صاحب نے مزید بتایا کہ کارنر میٹنگ ،جلسے ،ریلی کے لئے ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی اور SSP کورنگی سے کم از کم 3 دن پہلے درخواست دے کر اجازت لینی ہوگی بصورت دیگر قانونی کاروائ کی جائے گی ۔SSP کورنگی ساجد عامر سدوزئ کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی کے تمام امیدواروں اور پارٹی کے سربراہوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ ضابطہ اخلاق کی مکل پاسداری کریں گے اور اس پر پوری طرح عمل کریں گے ۔خلاف ورذی کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں دیا جائے گا امید کرتا ہوں امیدوار اور پارٹی سربراہان تعاون کریں گے ۔آخر میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی قرةالعین میمن نے تمام امیدواروں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔