عمرکوٹ ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا پولنگ اسٹیشنز کے مقامات کا معائنہ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھی اسنیپ چیکنگ جاری

 
0
365

منشیات، شراب اور گٹھکے کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ملزمان گرفتار، 520 گٹکے، 190 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی

کراچی، جولائی 08 (ٹی این ایس):   ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر پرامن الیکشن، انتظامی امور اور سیکورٹی کے پیشِ نظر ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے پولنگ اسٹیشنز کے مقامات کا معائنہ کیا۔ اس  موقع پر جرائم پیشہ افراد اور کسی بھی غیر قانونی حرکات و سکنات کے خلاف پورے ضلع میں ایس ایچ اوز کی اسنیپ چیکنگ  بھی جاری ہے۔

گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس، بلیک گلاسسز بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف  بھی کاروائیاں کی جارہی ہیں

اس دوران م عمرکوٹ پولیس نے منشیات، شراب اور گٹکے کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ملزمان گرفتار، 520 گٹکے، 190 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔