کراچی:قائد آباد اور اطراف کی درجنوں دکانوں کے رات کی تاریکی میں تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا کم عمر لڑکوں پر مشتمل گروہ گرفتار

 
0
341

کراچی، جولائی 08 (ٹی این ایس):   خلد آباد پولیس چوکی اورتھانہ شاہ لطیف ٹاون کی سے وابستہ پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوئےقائد آباد اور اطراف کی درجنوں دکانوں کے رات کی تاریکی میں تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  کم عمر لڑکوں پر ،مشتمل یہ گروہ چھلاوہ بنا ہوا تھا جو عرصہ دراز سے دکانوں کے تالے کاٹ کر اندر مو جود لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے قائد آباد کے دکانداروں کو محروم کرچکا تھا۔

مرکزی انجمن تاجران قائدآباد نے  اظہار اطمنا ن کرتے ہوئے کہا  کہ اس بہترین کارکردگی پر وہ چوکی انچارج خلد آباد محبوب کھوسہ اور ان کی ٹیم کو ستائش پیش کرتے ہیں۔