نیب ٹیم کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے ریلی میں پہنچ چکی، سکستھ روڈ پر گرفتاری دیں گے: لیگی قیادت کی طرف سے نیب کو اطلاع

 
0
341

 گرفتاری میں تعاون کیلئے نیب کا  پنجاب حکومت سے  بھی رابطہ، گرفتاری کے بعداڈیالہ جیل یا پھر عدالت لے جایاجائے گا

راولپنڈی، جولائی 08 (ٹی این ایس):  نیب کی ٹیم کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے ریلی میں پہنچ چکی ہے جبکہ گرفتاری میں تعاون کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ بھی کر لیاہے تاہم انہیں گرفتاری کے بعد پہلے طبی معائنہ کروانے کیلئے لے جایا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل یا پھر عدالت لے جایاجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے آنے والی نیب ٹیم کی سربراہی اسٹنٹ ڈائریکٹر محبوب عالم کر رہے ہیں تاہم لیگی قیادت نے نیب کو آگاہ کیا ہے کہ کیپٹن صفدر سکستھ روڈ پر گرفتاری دیں گے ،کیپٹن (ر)صفدر راجہ بازار ،صرافہ بازارسے ہوتے ہوئے سکستھ روڈ پہنچیں گے ، نیب سیکیورٹی ملنے پرکیپٹن (ر)صفدرکوراستے میں بھی گرفتار کرسکتی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیب نے گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔