تھانہ گوجر خان پولیس نے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی عبد الحمید بازیاب کروا لیا

 
0
479

راولپنڈی اکتوبر 18 (ٹی این ایس): تھانہ گوجر خان پولیس نے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی عبد الحمید بازیاب کروا لیا، اغوا کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر 12 سالہ بچے کو اغواء کیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مغوی عبدالحمید مویشی چرانے کے لئے جنگل گیا جو کہ واپس نہ آیا، ملزمان فضل نبی وغیرہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے، جنہوں نے قتل کرنے کی نیت سے میرے بیٹے کو اغوا کیا ہے۔ بچے کے والد شیر غنی ولد گل زمین کی مدعیت میں 364 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ پولیس نےجدیدطریقہ تفتیش عمل میں لاتےہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کےدوران انٹروگیشن مغوی عبدالحمید کوبازیاب کر لیا، ملزمان سے پولیس کی مزید انٹریوگیشن جاری ہے، مدعہیان نے بچہ کی بازیابی پرسٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا ایس پی صدررائےمظہر اقبال اور گوجر خان پولیس کاشکریہ ادا کیا۔