واہ کینٹ ایک سال سے تعینات انچارج چوکی 4 جرائم کنٹرول میں ناکام، اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ

 
0
270

راولپنڈی اکتوبر 18 (ٹی این ایس): واہ کینٹ ایک سال سے تعینات انچارج چوکی 4 جرائم کنٹرول میں ناکام (زرائع) اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا سے اصلاح احوال کا مطالبہ حسین آباد ۔ بدهو ۔ کشمیر کالونی ۔سمیت بعض علاقوں میں منشیات کی فروخت جوۓ کی محفلیں سجنے لگی تقریباً ایک سال سے تعینات چوکی انچارج کے جواریوں سمیت بعض جرائم پیشہ سے مراسم (زرائع) تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی جہاں ہر تھانے کی حدود سے جرائم کے خاتمے کی کوشش میں تعریفی کردار ادا کر رھے ہیں وہاں تھانہ واہ کینٹ کی چوکی 4 کے علاقہ میں جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک سال سے تعینات چوکی انچارج سے سی پی او کے سخت احکامات کے باوجود علاقے میں جرائم کنٹرول نہ هو سکے چوکی کی حدود میں منشیات فروشی کھلے عام هو رھی ھے جبکہ جوۓ کے اڈے بھی بغیر پولیس کے خوف کے چل رھے ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ چوکی انچارج علاقے سے مکمل آگاہی رکھنے کے باوجود نہ صرف خاموش اختیار کئے ھے بلکہ چھوٹی موٹی کاروائی کر کے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جا رھی ھے سی پی او راولپنڈی دیگر تھانوں کی طرح تھانہ واہ کینٹ کی چوکی 4 کی حدود میں جرائم کے خاتمے کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے مزکورہ علاقوں سے جرائم کے خاتمے میں کردار ادا کریں