کیپٹن صفدر کی ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی، تھانہ وارث خان پولیس نے نیب کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا

 
0
533

گرفتارہونےکےلیےآیاہوں،گرفتاری دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھ رہے ہیں: صفدر کا  ریلی سے خطاب

راولپنڈی، جولائی 08 (ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کی ریلی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب سے گذرتے ہوئے فوارہ چوک پہنچ گئی ،تھانہ وارث خان پولیس نے نیب کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی پہنچ گئے ،کیپٹن صفدرپارٹی رہنماؤں چودھری تنویر،ملک ابرار،شکیل اعوان اور دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں کی ریلی کیساتھ لیاقت باغ کی جانب رواں دواں ہیں اور ان کی ریلی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب سے گذر گئی ۔

اس موقع پر  کیپٹن صفدر  نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہےگرفتارہونےکےلیےآیاہوں، پارٹی صدرشہبازشریف کےسامنےگرفتاری دیناچاہتاہوں ،گرفتاری دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھ رہے ہیں انشاللہ قائدین بھی واپس آئیں گے،نوازشریف22کروڑعوام کےحق کی جنگ لڑرہےہیں،ان کاساتھ دیں۔

دریں اثناء نیب نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کودرخواست دے دی اور تعاون مانگ لیا،تھانہ وارث پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا جہاں ان کو روکا جائے گا اور گرفتاری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نیب ٹیم کی سیکیورٹی کیلئےانتظامات کیےجارہےہیں نیب نےکیپٹن ر صفدرکی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کےخلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی ‏گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گئی نیب کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائرکٹرمحبوب عالم،اسسٹنٹ ڈائرکٹرعدنان بٹ،عمران ڈوگر شامل‏نیب کی ٹیم کیپٹن ر صفدرکی گرفتاری کیلیےگورڈن کالج کے قریب موجودہیں۔