پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں پاسنگ آ ؤ ٹ پریڈ کا انعقاد

 
0
747

کراچی ، 21 جولائی(ٹی این ایس):پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایرو ٹیکنیشن اورایروسپورٹ انٹری نمبر1502، الیکٹرومیک گراونڈ 1602- اورایروسپورٹ1608-کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں منعقد ہوئی۔ا أر مارشل شاہد اختر علوی ،ڈپٹی چیف آف ا أرسٹاف(ٹرنینگ)اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مجموعی طور پر717 ایئرو اپرنٹسز کامیاب ہوئے جن میں 30پاکستان نیوی اور01 دوست ملک (زمبابوے)کا ایرو اپرنٹس بھی شامل تھا۔ مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر ایرو اپرنٹسزکو 07 ٹرافیوں سے نوازا گیا۔پاکستان نیوی کے طلحہ اویس کو ایرو ناٹکس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر اصغرخان اور ارشد خان کو ایروسپورٹ ٹیکنالو جی(سکول آف ایرو ناٹکس)میں بہترین کارکردگی پر ظفر چوہدری ٹرافی سے نوازا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کے وقاص حیات کو ا یوی اونکس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر نورخان ٹرافی اور مجموعی طور پر اعلی کار کردگی پر چیف أف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔محمد الیاس کوایروسپورٹ ٹیکنالو جی(سکول آف الیکٹرونکس)میں بہترین کارکردگی پررحیم خان ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ اے سی ونگ سارجنٹ عبداللہ حفیظ کو جنرل سروس ٹرنینگ میں بہترین کارکردگی پربیس کمانڈر ٹرافی سے نوازا گیا۔ مُڈزنگوا(زمبابوے) کو بہترین غیرملکی ٹرینی ٹرافی سے نوازا گیا۔