لاہور ،جولائی 02 (ٹی این ایس): لاہور کے علاقہ میں جنوبی چھاؤنی میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں گھر کی دہلیز پر کھڑے منیر نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ منیر کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے ۔













