اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ، پی ٹی آئی نے منصوبے میں22ماہ کی تاخیرکروائی، منصوبے پر کام تیز کیا جائے

 
0
317

لاہور ،جنوری 14(ٹی این ایس):وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اورنج ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ، پی ٹی آئی نے منصوبے میں22ماہ کی تاخیرکروائی۔ اتوار کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے علی الصبح اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اورنج ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے منصوبے میں22ماہ کی تاخیرکروائی جبکہ عوام کو معیاری سفری سہولتوں سے محروم رکھنے والی جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔شہبازشریف کاکہناتھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ۔