نواز شریف اور مریم نواز صدمے سے نڈھال! میڈیکل ٹیم جاتی امرا پہنچ گئی

 
0
397

شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کرے گی

لاہورستمبر 13 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر صدمے سے نڈھال ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کرنے کے لیے جاتی امرا پہنچ گئی۔شریف میڈیکل کمپلیکس پر مشتمل ٹیم جاتی امرا پہنچی ہے۔جاتی امرا جانے والے ڈاکٹر نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔

واضح رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کلثوم نواز کی موت نے شریف خاندان کو شدید غم و الم میں مبتلا کردیا۔اس موت سے جہاں بیگم کلثوم نواز کے بچے متاثر ہوئے وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی اسکا شدید گہرا نفسیاتی اثر ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم مریم نواز اور اپنے داماد کے ساتھ  دو روز قبل رات ہی پیرول پر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراء آ گئے تھے۔

صبح یہ خبر آئی کے سابق وزیر اعظم کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کو لوگوں سے ملنے سے منع کردیا تھا۔ تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق شریف خاندان اس وقت ایک اور پریشانی کا شکار ہو چکا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے ۔ اس موقع پر انکے اہل خانہ اور ساتھیوں کی جانب سے نواز شریف کو کمرے سے باہر لانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے والد کی یہ حالت برداشت نہیں ہورہی اور انہوں نے بھی دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر اہلخانہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سخت فکر مند ہیں۔تاہم اب میڈیکل ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کرنے کے لیے جاتی امرا پہنچ گئی ہے۔شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کرے گی