کوئٹہ ستمبر 15 (ٹی این ایس ): پشین دھماکے میں شہید ہونے والے 3لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ پشین ریسٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی ہےنماز جنازہ میں ڈی جی لیویز فورس ،کمشنر کوئٹہ ،سیکٹر کمانڈر ایف سی ، ڈی پی او پشین ،کمانڈنٹ ایف سی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے شہداء کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سلامی بھی دی گئی آج دن اسٹنٹ کمشنر پشین کی گاڑی پر حملے میں یہ تینوں اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خوش قسمتی سے اسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔لیویز کے ان بہادر جوانوں نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کرکہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے