وزیر اعظم کل اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

 
0
568

وزیر اعظم عمران خان ،سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد سے الگ الگ ملاقات کریں گے

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کل اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے وزیر اعظم عمران خان ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔سعودی فرمانرواوزیراعظم کےاعزازمیں شاہی محل میں ضیافت بھی دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔

سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔تاہم یمن فوجیں بھیجنے سے انکار پر برادار اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی ہے۔

تا ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے سعودی حکام کا جھکاو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورسعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اسی ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔وزیر اعظم کل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کل 2 روزہ دورےکےپہلےمرحلےپرسعودی عرب روانہ ہونگے۔اس دورے میں خارجہ اورخزانہ کےوفاقی وزرا،مشیرتجارت وزیراعظم کےہمراہ ہونگے۔وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا،ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔سعودی فرمانرواوزیراعظم کےاعزازمیں شاہی محل میں ضیافت بھی دینگے۔وزیراعظم کےہمراہ جانیوالےوزرااپنےسعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی اور معاشی حوالے سے اہم معاہدے ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔وزیر اعظم کا دورہ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم مدینہ منورہ میں زیارت ، عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔وزیراعظم سےاوآئی سی کےسیکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف بن احمدبھی ملاقات کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم بنتے ہی سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی گئی تھی۔