تحریک انصاف نے اپوزیشن کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا اعلان کردیا

 
0
375

وزیر اعظم عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا اعلان کریں گے

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے اپوزیشن کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ منعقد ہوا۔جس میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔

جس کے بعد اس نے وفاق سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کر لی اور اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ان انتخابات میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی۔ان انتخابات کے نتیجے میں جہاں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی وہیں اپوزیشن میں بیٹھنے والی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اسکے دیگر حلیفوں نے انتخابات ہر دھاندلی کا الزام لگایا اور متحدہ اپوزیشن کے نام سے ایک اتحاد قائم کرلیا۔

اس اتحاد کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنا یا جائے اور اس بات کا تذکرہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کیا۔تاحال حکومت نے اپوزیشن کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا۔تازہم تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت نے دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ کل وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔