موجودہ پنجاب حکومت صوبے کیلئے عوام دوست ،ٹیکس فری بجٹ دے گی ،

 
0
663

غریب عوام کا بھلا ہو گا‘میاں اسلم اقبال , سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا جس بے دردی سے استعمال کیا اس سے معیشت کو بے انتہا نقصان ہوا‘وزیر صنعت وتجارت
لاہور ستمبر 28 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور غریب عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے اور حکومت کے 100روزہ پلان میں تعلیم،صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے، سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنے ذاتی پیسے سمجھ کربے مقصد اور کک بیکس کے حصول کے منصوبوں پر خرچ کیا اور اپنے اللے تللے اخراجات کے ذریعے پنجاب کو مقروض بنایا ،سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا جس بے دردی سے استعمال کیا اس سے معیشت کو بے انتہا نقصان ہوا، غربت اور بیروزگار ی جیسے مسائل پیدا ہوئے ،موجودہ پنجاب حکومت صوبے کے لئے عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ دے گی جس سے غریب عوام کا بھلا ہو گا ،عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور اسی مقصد کے تحت کھلی کچہری لگائی جارہی ہیں تاکہ عوام کے مسائل کے بارے میں براہ راست آگا:ہی حاصل کرکے فوری حل کیا جا سکے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میںکھلی کچہری کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوںکی غلط ترجیحات کی وجہ قومی وسائل ضائع ہوئے۔ملکی اور غیرملکی بینکوںسے بے پناہ قرضے لئے۔کک بیکس کے حصول کے لئے بعض منصوبوں کی مشنیری تو منگوائی لیکن ان کی عمارتیں موجود ہی نہیں۔
پچھلی حکومت کا بجٹ صرف شعبدہ بازی تھا۔ہم ایسی شعبدہ بازیوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ آنے والا صوبائی بجٹ صحیح معنوں میں غریب عوام کو ریلیف دے گا۔ہم ایسا نظام لارہے ہیں جس سے روزگار کے لاکھوںنئے مواقع پیدا ہوں گے۔غریب عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔سیاحت ،زراعت،صنعت،لیبراور سوشل سیکٹرکے فروغ کے لئے ٹھوس پالیسیاں لائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا صوبائی بجٹ عوام دوست ہو گا جس میں غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب کو علاج معالجہ کی بہترین سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں لارہے ہیں جس سے بچے تعلیم کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کا المیہ یہ ہے کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔
سابق وزیراعلی نے اپنے 6کیمپ آفسز بنا رکھے تھے اور کروڑوں روپے کے صوابدیدی فنڈ تھے۔56کمپنیاں بنائیں جن میں اپنے پسند کے بیورکریٹ کو 35,35لاکھ روپے کی نوکریاں دی گئیں۔وہ ایسے وزیراعلی تھے جو اپنے صوبائی وزراء سے اور اراکین اسمبلی سی6,6ماہ ملنے کے بھی روا دار نہیں تھے۔موجودہ وزیراعلی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ شب وروز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور صوبائی وزراء اپنے وزارت سے متعلقہ امور کے حوالے سے ان سے کسی بھی وقت مل سکتے ہیں۔