عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے، وزیر خارجہ

 
0
656

عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ہمیں اُس کی فکر ہے، شاہ محمود قریشی کی نیو یارک میں پریس کانفرنس
نیو یارک ستمبر 30 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری 6 دنوں میں 54 ملاقاتیں ہوئیں یہ تمام ملاقاتیں بہت دلچسپ رہیں۔شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی سے متعلق کہا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ،ہمیں اُس کی فکر ہے، ہم انھیں جلد پاکستان لائیں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ عنقریب بھارت تشریف لا رہے ہیں۔
۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےاچھی نشست ہوئی۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل پاکستان بھی آئیں گے ،2 اکتوبرکوامریکی وزیرخارجہ سےملاقات میں دوطرفہ امورپربات ہوگی،ہم اپنے نظریےکاتحفظ کرنا جانتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے،عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزار ی بھی یہ کہہ چکی تھیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے۔بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی تحریک انصاف سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ سے بات کریں۔ عافیہ صدیقی کی والدہ نے بھی کہا تھا کہ امید ہے کہ نئی حکومت اپنی ترجیحات میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے اہم مسئلے کو شامل کرے گی۔پی ٹی آئی کی حکومت کے کسی فرد نے ابھی تک ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاجب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے