چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ و نادرا سے متعلق درپیش مسائل کا نوٹس لے لیا

 
0
432

اسلام آباد جنوری 07 (ٹی این ایس): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین وسابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ و نادرا سے متعلق درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ ملنے میں دقت و ڈیلے کا سامنا ہے، وزارت داخلہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ و شناختی کارڈ بنوانے میں سہولتیں مہیا کرے ،بتایا جائے باہر مختلف ممالک میں نادرا کے دفاتر کو کیوں بند کئے گئے ہیں،ہر شہر میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم کرنے چاہئیں۔پیر کو سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ و نادرا سے متعلق درپیش مسائل کا وزارت داخلہ سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ ملنے میں دقّت و ڈیلے کا سامنا پیش ہو رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاسپورٹ کیلئے آن لائن اپلائی کرتے ہیں جو پاکستان میں پروسیس ہوتے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں پرنٹ ہوکر پاسپورٹس کو متعلقہ ملک میں بھیجے جاتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاسپورٹ کی پرنٹ کی سہولت اگر متعلقہ ایمبسی میں دی جائے تو یہ وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ و شناختی کارڈ بنوانے میں سہولتیں مہیا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ باہر مختلف ممالک میں نادرا کے دفاتر کو کیوں بند کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن یا کوئی شہری اگر کسی بچے کو بھیک مانگتے دیکھے تو فوری متعلقہ تھانے کو اطلاع دے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم کرنے چاہئیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ ہر صورت چائلڈ لیبر و بھیک مانگنا بند کرنا ہے۔ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر میاں عتیق شیخ، سینیٹر کلثوم پروین ،سینیٹر ستارہ ایاز اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شرکت کی ۔