آئندہ دنوں میں یو اے ای سے بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے، حکومت کی تیارکی گئی اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عملدرآمد کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ

 
0
347

اسلام آباد جنوری 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے طویل مدتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،حکومت کی طرف سے تیارکی گئی اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں ،حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں خصوصاً برآمدی صنعت کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اورتوقع ہے کہ آئندہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ کامیابی کی ضمانت ہے ۔حکومت کی طرف سے تیارکی گئی اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔