متحدہ عرب امارات کی مجاز اتھارٹی نے کام شروع کر دیا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے پاکستان آ جائیں گے

 
0
352

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): رواں ہفتے پاکستان کو یو اے ای سےایک ارب ڈالر منتقل ہوجائیں گے۔3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو منتقل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پاکستان کا دورہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔اماراتی ولی عہد کے ہمراہ ڈپٹی سپریم کمانڈراور دیگر حکام بھی تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔متحدہ عرب امارات پاکستان کوادائیگیوں کے توازن کیلئے 3ارب ڈالر امداد دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے 3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یواے ای کا باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اسی طرح ملاقات میں دفاع، سکیورٹی ، جنگی تربیت، مشترکہ جنگی مشقوں کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے وائٹ کالر کرائم کی روک تھام کیلئے معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا ۔ اسی طرح دونوں ممالک میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے فریم ورک پر بھی اتفاق ہوا ۔ جبکہ دونوں ممالک نے تجارت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیراور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق بھی بات ہوئی ۔ تاہم اس ملاقات کے بعد امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کو یواے ای سے ملنے والی رقم موصول ہو جائے گی لیکن رقم تاحال موصول نہیں ہو سکی تھی۔یو اے ای سے پیکج ملنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔یو اے ای کی جس اتھارٹی نے رقم منتقلی کی دستاویز پر دستخط کرنے تھے وہ چھٹی پرتھی۔آج سے یواے ای کی مجازاتھارٹی نے اپنی ذمےداریاں سنبھال لی ہیں۔اسی ہفتے پاکستان کو یو اے ای سےایک ارب ڈالر منتقل ہوجائیں گے۔3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو منتقل ہوں گے۔یو اے ای سے3 ارب ڈالرکی منتقلی مارچ2019تک مکمل ہوگی۔یو اے ای پاکستان کو ہر ماہ ایک ارب ڈالرمنتقل کرے گا۔