او پی ایف کی 102 کنال ایراضی 15 سال بعد وا گزار کرا لی گئی، ذولفقار بخاری / ڈی سی اسلام آباد

 
0
467

اسلام آباد جنوری 14 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ او پی ایف ویلی زون فائیو کا دورہ کیا جس میں او پی ایف کی 102 کنال زمین لینڈ مافیہ کے قبضے میں سے آزاد کروا لی گئی۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی کا بھی سرکاری زمین پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔  اس زمین پر اوور سیز پاکستانیوں کا حق ہے۔ او پی ایف اسکیم پر کام شروع ہوگیا ہے،  الحمداللہ حکومت کی رٹ قائم کر دی گئی۔  

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ پولیس پکٹس بنا دی گئیں ہیں زون فائیو  کی باؤنڈری وال پولیس اور اسلام آباد ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں بنائی جا رہی ہے۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔